مشرق وسطی

عنقریب ہی امریکا سے مزید سخت انتقام لیا جائیگا

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )ایرانی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ اور سپریم لیڈر ایت اللہ سید علی خامنہ کے خصوصی نمائندے ایڈمرل علی شمخانی نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس کی شہادت کا سبب بننے والی امریکی ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عنقریب ہی امریکہ سے مزید سخت انتقام لیا جائے گا۔ ایڈمرل علی شمخانی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ (امریکی صدر) ٹرمپ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ امریکی فوج نے اس کے بلاواسطہ حکم پر دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کی 2 عظیم شخصیات؛ جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کے خلاف یہ جرم انجام دیا ہے۔ ایرانی قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ان شہیدوں کا انتقام لینے والی ایران و عراق کی 2 غیرتمند قومیں اس جرم کا مرتکب ہونے والوں کو کیفرکردار تک پہنچانے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گی۔ انہوں نے لکھا کہ (مجرم جان لیں کہ) عنقریب ہی مزید سخت انتقام لیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button