دنیا

ہیگ کی بین الاقوامی عدالت میں جنوبی افریقہ کا اسرائیل کے خلاف مقدمہ درج

شیعہ نیوز: ہیگ کی بین الاقوامی عدالت نے جمعے کی رات فلسطینی عوام کی نسل کشی پر صیہونیوں کے خلاف جنوبی افریقہ کی اپیل موصول ہونے کی خبر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہیگ کی بین الاقوامی عدالت نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی افریقہ نے اپنی اپیل میں کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے نسل کشی سے متعلق کنوینشن کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شامی دارالحکومت دمشق پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کا میزائل حملہ

بین الاقوامی عدالت نے بتایا ہے کہ جنوبی افریقہ کی اپیل کی بنیاد یہ ہے کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ میں قومی تصفیے کے ہدف کے تحت اقدامات کئے ہیں۔

یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے استقامتی فلسطینی محاذ کے آپریشن طوفان الاقصی میں اپنی شرمناک اور ناقابل تلافی شکست کا بدلہ فلسطینی عوام سے لینے کے لئے غزہ کے سارے راستے بند کرکے وحشیانہ حملوں اور نسل کشی کا سلسلہ شروع کیا جو اسّی دن سے جاری ہیں ۔

ان حملوں میں 22 ہزار فلسطینی شہید اور 56 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں جن میں ستر فیصد سے زیادہ عورتیں اور بچے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button