دنیا

جنوبی افریقہ کا صہیونی حکومت کے خلاف دوبارہ عالمی عدالت میں مقدمہ

شیعہ نیوز: جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت انصاف میں صہیونی حکومت کے خلاف دوبارہ مقدمہ دائر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت سے درخواست کی ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے غذائی قلت پید اکرنے کی کوششوں کا روک تھام کرے۔

تل ابیب فلسطینیوں کے لئے مشکلات ایجاد کرتے ہوئے غزہ میں جان بوجھ کر غذائی قلت ایجاد کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : القسام بریگیڈز کے حملے میں 20 اسرائیلی فوجی واصل جہنم

الجزیرہ کے مطابق جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت سے صہیونی حکومت کے خلاف سخت رویہ اختیار کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ غزہ میں درپیش غذائی قلت کو فوری طور پر ختم کیا جاسکے۔

عالمی عدالت میں جنوبی افریقی نمائندے نے کہا ہے کہ غزہ کے 23 لاکھ فلسطینیوں کی جان بچانے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

اس سے پہلے جنوبی افریقی حکومت کے ترجمان نے کہا تھا کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کو فوری طور پر روکنے کی شدید ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button