دنیا
شمالی کوریا نے امریکہ کے ساتھ بیک ڈور گفتگو سے انکار کردیا
شیعہ نیوز: امریکی حکام نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے کم فاصلے تک مار کرنے والے دو میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے دو اعلی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکہ میں جو بائیڈن کی حکومت کے ساتھ بیک ڈور گفتگو سے اجتناب کیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے امریکی جنرل نے کہا تھا کہ شمالی کوریا چند روز میں کچھ اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جن میں بین براعظمی بیلسٹیک میزائل کا تجربہ بھی شامل ہے۔
گزشتہ ہفتے شمالی کوریا کے ایک اعلی سفارتکار نے کہا تھا کہ جب تک واشنگٹن اپنی دشمنانہ پانلیسی سے ہاتھ نہیں اٹھاتا اس وقت تک پیانگ یانگ امریکہ کے سفارتی اقدامات کا جواب نہیں دے گا۔