دنیا

غزہ میں جارحیت پر احتجاج، اسپین نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلالیا

شیعہ نیوز: اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی کاروائیاں ناقابل قبول ہیں۔

رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم غزہ میں اسرائیل کی کاروائیوں کے مخالف ہیں۔ بڑی تعداد میں بے گناہ شہری قتل ہوئے ہیں جس سے اسرائیل کی طرف سے انسانی حقوق کا احترام مشکوک ہورہا ہے۔

اس سے پہلے عبرانی میڈیا نے کہا تھا کہ اسپین نے مقبوضہ فلسطین میں تعیینات اپنے سفیر کو واپس آنے کا حکم دیا ہے تاکہ فلسطین کے حالات کے بارے میں مشورہ کیا جاسکے۔

قابل ذکر ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان کئی دنوں سے جنگ بندی کے باوجود اسرائیل غزہ اور غرب اردن میں شہری آبادی پر کئی مرتبہ حملے کرچکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button