ہسپانوی ائیر لائن نے اسرائیل کے لئے پروازیں منسوخ کر دیں
شیعہ نیوز: ہسپانوی ایئر لائن ایئر یوروپا نے اسرائیل کے لئے اپنی پروازیں 30 نومبر تک منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔
رپورٹ کے مطابق ہسپانوی ائیر لائن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بدھ کے روز کمپنی کا ایک طیارہ ‘اسرائیل’ میں اترنے کے لئے محو پرواز تھا کہ لبنان سے میزائل داغنے کی وجہ سے واپس میڈرڈ پہنچ گیا۔
وائی نیٹ (ynet) کے مطابق اسرائیل کے علاقے میں دو بار خطرے کی گھنٹی بجائی گئی، اور اسی لمحے ایک میزائل ہوائی اڈے کے قریب گرا جس کی وجہ سے رن وے پر سرگرمی کئی منٹوں تک رک گئی۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے خلاف مقدمہ، آئرلینڈ کا جنوبی افریقہ کے ساتھ شامل ہونے کا اعلان
دوسری جانب اسپین نے اسرائیل ہتھیار لے جانے والے جہازوں کو روک دیا ۔
ہسپانوی حکومت نے 2 مال بردار بحری جہازوں کو برتھنگ پرمٹ جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے جو امریکہ سے صیہونی حکومت کے لیے ہتھیار لے جارہے تھے۔
اسپین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ 31 اکتوبر کو نیویارک سے روانہ ہونے والے بحری جہاز "میرسک”
اور ڈینور کو اسپین کی بندرگاہ الجیسیراس پر نہیں روکنے دیا جائے گا۔