پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عزاداری کے پروگراموں کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں

شیعہ نیوز: آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی صدارت میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا دوروزہ اعلی سطحی کا اجلاس آمدہ محرم الحرام سمیت قومی و تنظیمی فیصلوں کے بارے میں قراردادوں کی منظوری کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔

ٹی این ایف جے کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات علامہ سیدقمرحیدرزیدی کے مطابق اس موقع پر منظور کردہ قرارداد میں باورکرایاگیا کہ یکم محر م تا آٹھ ربیع الاول ایام عزائے حسینی کے احترام او ر اس دوران عزاداری کے پروگراموں کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں تاکہ عزاداران و بانیان کو سہولت حاصل ہوسکے۔

ایک قراردادمیں کہا گیا کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں دہشتگردی کے سانحات ، توہین و گستاخی کے واقعات ایک ہی سازش کی کڑیاں ہیں۔ قراردادمیں حکومت پرزوردیاگیاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور توہین کا ارتکاب کرنیوالے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائے ۔

ایک اورقراردادمیں حکومت سے مطالبہ کیاگیاکہ کالعدم جماعتوں کے ناموں کے ساتھ انکے سربراہان کے نام اور ان جماعتوں کے جرائم کی تشہیر کی جائے تاکہ وہ نئے ناموں کے پردے میں نہ چھپ سکیں۔ایک قراردادمیں یکساں نصابِ تعلیم کے نفاذ کے نام پر مخصوص فکر کا نصاب مسلط کرنے کی مذمت کی گئی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button