
محرم کے تقدس میں یوم آزادی کی تقریبات سادگی و ذکر حسینؑ کے ساتھ منعقد کریں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وطن سے محبت دین اسلام کا اہم جز ہے۔ یوم آزادی اس امر کا تقاضہ کرتی ہے کہ اپنے پروردگار کے حضور اس انمول نعمت کا بے بہا شکر ادا کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے لیے انتھک جدوجہد کرنے والے قائد اعظم محمد علی جناح کا تعلق اسلام کے اس مکتبہ فکر سے تھا جو ولایت علی ؑ اور عزاداری امام حسین علیہ السلام پر کسی سمجھوتے کا قائل نہیں۔مودت اہلبیت ؑ کا حق ادا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ محرم الحرام کے تقدس کے باعث یوم آزادی کی تقریبات سادہ انداز میں کی جائیں اور محرم الحرام کی مناسبت سے ان تقریبات میں امام حسین علیہ السلام کا ذکربھی ہو۔
انہوں نے کہا کہ عزاداری ہمارا دین اور وطن سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ مومنین اپنے گھروں پر غازی عباس علیہ السلام کے علم کے ساتھ پاکستان کا پرچم بلند کر کے حب اہلبیت اور حب الوطنی کا اظہارکریں۔ 14اگست کا دن نعمتوں پر شکر کا دن ہے اسے عیش و نشاط میں گزارنا کفران نعمت ہے۔جو لوگ یوم آزادی کے دن لہولعب میں گزاریں گے وہ نہ صرف محرم کے تقدس کو پامال کریں گے بلکہ وطن کی عظیم نعمت کے ملنے پر خدا کا شکر ادا کرنے کی بجائے اس کی ناراضگی کا بھی موجب بنیں گے