پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

یوم رحلت رسول خدا(ص)اور شہادت امام حسن مجتبیٰ (ع)پر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا خصوصی پیغام

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شہادت امام حسن ؑ کے موقع پر کہا ہے کہ نواسہ رسول اکرم ﷺ حضرت امام حسن علیہ السلام کی صلح عالم اسلام کے لئے نقطہ آغاز کا مقام رکھتی ہے جس سے سبق حاصل کرکے مسلمان انتشار و افتراق‘ جنگ و جدال اور قتل و غارت گری سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ حضرت امام حسن ؑ نے جن مشکل‘ کٹھن اور سنگین حالات میں امت مسلمہ کو جنگ اور فساد سے بچانے کے لئے اور اسلام کی بقاء کے لئے اپنے حریف سے صلح کی یہ ان کے کردار کی خصوصیت اور سیرت کا امتیاز ہے۔ تنگ نظری‘ ذاتی خواہش اور انفرادی مفاد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مسلمانوں کے اجتماعی مفادات کے حصول اور اسلام کے استحکام کے لئے باہمی رواداری اور صلح و محبت کا ماحول بناکر آپ نے گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔ نواسہ رسول ﷺحضرت امام حسنؑ کی کی شادت کے موقع پر منعقدہ مجالس سے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ امام حسن علیہ السلام جوانان جنت کے سردار ہیں۔ آپ کے علم‘ حلم‘ جلالت اور کرامت میں عکس رسول اکرمﷺ واضح طور پر نظر آتا ہے۔ آپ وارث علیؑ و نبیﷺ ہونے کے ناطے حضرت علی علیہ السلام کے بعد امامت کا درجہ رکھتے ہیں آپ نے جس انداز میں ظاہری زندگی بسر فرمائی اور امن و اخوت اور صلح و محبت کی لاثانی روایات قائم کیں ان سے سیرت رسول ﷺکی عکاسی ہوتی ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اتحاد بین المسلمین کا فروغ اور اخوت و وحدت ہمارا دینی و اسلامی فریضہ ہے۔ اسلام کی بقاء اور امت کی وحدت کے لئے ہم ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں لیکن اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ملک سے دہشت گردی و قتل و غارتگری کا قلع قمع کیا جائے تاکہ میں خانہ جنگی کی کیفیت پیدا نہ ہو۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یہ بات زور دے کر کہی کہ آج کے اس کٹھن دور میں جب مسلمان فرقہ واریت‘ مسلک پرستی‘ دہشت گردی اور اخلاقی جرائم میں مبتلا ہیں۔ وقت کا تقاضا ہے کہ ان مسائل سے نبرد آزما ہونے اور اختلافات کو جڑوں سے اکھاڑنے کے لئے باہمی صلح و رواداری کو فروغ دیا جائے اور فروعی اختلافات کو نظر انداز کرتے ہوئے سینکڑوں مشترکات پر بلاتفریق فرقہ و مسلک جمع ہوکر اسلام و مسلمین کو متحد کیا جائے اسی سے دین اسلام مستحکم ہوگا اور مسلمان خدا کی دنیا کے وارث ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button