مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

صدارتی امیدواروں کوعوام کے ساتھ ایمانداری کے ساتھ بات کرنی چاہئے: آیت اللہ جنتی

شیعہ نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کی گارڈین کونسل کے سکریٹری نے ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات کے امیدواروں کو سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی امیدواروں کو انتخاباتی تبلیغات کے دوران عوام کے ساتھ ایمانداری اور سچائی کے ساتھ بات کرنی چاہیے۔

آیت اللہ جنتی نے صدارتی امیدواروں سے کہا کہ وہ اپنے پروگرامز ، اپنے نظریات اور خیالات کا بھر پور اظہار کریں لیکن جو بھی پروگرامز اور خیالات ہوں ان کی بنیاد ایمانداری اور صداقت پر ہونی چاہیے۔

گارڈین کونسل کے سکریٹری نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ہمیشہ قانونی بنیادوں پر گارڈین کونسل کی حمایت کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ صدارتی انتخابات کے میدان میں موجود امیدوار اپنے اپنے نظریات اور پروگرامز عوام کے سامنے پیش کررہے ہیں اور ہماری انھیں یہی سفارش ہے کہ وہ عوام کے ساتھ ایمانداری اور صداقت کی بنیاد پر بات کریں ۔ انھوں نے کہا کہ عوام کو اقتصادی اور معاشی مشکلات کا سامنا ہے اور صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدوار کو عوام کی اقتصادی مشکلات کو حل کرنے پر اپنی توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button