مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امام خمینی ( رح ) کے انقلاب سے خطے کے حالات بدل گئے: شیخ نعیم قاسم

لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب‌الله کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ حضرت امام خمینی ( رح) نے مشکل حالات میں فلسطین کے اہم استقامتی محاذ کو تشکیل دیا۔

العہد کی رپورٹ کے مطابق حزب‌ الله کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی ( رح) کی 32 ویں برسی کے موقع پر کہا کہ ایران استقامتی محاذ کی راہنمائی کرتا ہے اور استقامتی محاذ کی کامیابی ایران کی مرہون منت ہے۔

حزب‌ الله کے ڈپٹی سیکریٹری نے کہا کہ قدس شریف کی آزادی کیلئے حضرت امام خمینی ( رح) نے قدس فورس تشکیل دیا جو قدس کی آزادی کیلئے بر سر پیکار ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حضرت امام خمینی ( رح) کے انقلاب سے خطے کے حالات بدل گئے اور ایک دن ہم اسرائیل کی نابودی کا نظارہ کریں گے۔

واضح رہے کہ جمعہ 4 جون کو حضرت امام خمینی ( رح) کی 32 ویں برسی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button