دنیا
سری لنکا میں عاشورائے حسینی میں خلل ڈالنے پر پابندی عائد
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سری لنکا میں عاشورائے حسینی میں خلل ڈالنے پرپابندی عائد کر دی گئی ہے۔
سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کی ایک عدالت نے 2 سخت گیر بودھ تنظیموں کی جانب سے عاشورائے حسینی کے موقع پر مظاہرہ کرنے پر پابندی لگادی۔
خبررساں ایجنسی اے ایف پی نے اپنی رپورٹ میں پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا ہےکہ کولمبو کی عدالت نے بودھ راہبوں کی سربراہی میں 2 گروپوں کو روکنے کے احکامات جاری کئےہیں۔
خیال رہے کہ یکم محرم سے 10 محرم تک جاری رہنے والے مذہبی اجتماعات اور عزاداری میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے تقریباً 25 ہزارافراد کولمبو پہنچ چکے ہیں۔