اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سیالکوٹ سانحے پرسری لنکن وزیر اعظم کا بیان سامنے آگیا، عمران خان مشکل میں آگئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سانحہ سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کی مشتعل دہشتگرد ہجوم کے ہاتھوں بہیمانہ ہلاکت پر سری لنکن وزیر اعظم کا بیان سامنے آگیا۔

سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پکسی نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سری لنکن شہری کے قتل کے معاملے میں انصاف فراہم کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں توہین کے نام پر بلا تحقیق سزا دینے کا اختیار ریاست کے پاس بھی نہیں

سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پکسی کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پاکستان میں مشتعل ہجوم کی جانب سے سری لنکن شہری پر حملہ اور قتل کی خبر سن کر افسوس ہوا۔ میری ہمدردی اور دعائیں لواحقین کے ساتھ ہیں۔

سری لنکن وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ سری لنکا کے عوام کو اس بات کا یقین ہے کہ وزیر اعظم عمران خان واقعے میں ملوث تمام افراد کو سزا دے کر انصاف قائم کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button