سرینگر میں عسکریت پسندوں کے حملے میں 2 بھارتی فوجی واصل جہنم
شیعہ نیوز : مقبوضہ کشمیر کے شہر سرینگر کے مضافاتی علاقہ پارمپورہ میںکل دوپہر کو عسکریت پسندوں کے حملے میں دو قابض فوجی واصل جہنم ہوگئے۔
یہ واقعہ شہر کے پارمپورہ میں اُس وقت پیش آیا جب عسکریت پسندوں نے بھارتی فوج کی ایک پارٹی پر اندھا دُھند گولیاں چلائیں۔
عسکریت پسندوں نے ایچ ایم ٹی پارمپورہ خوشی پورہ علاقے میں بھارتی فورسز پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے، جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے۔
آئی جی کشمیر وجے کمار نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ابتدائی اطلاعات میں بتایا جا رہا ہے کہ ایک گاڑی میں سوار تین عسکریت پسندوں نے فوج کی پارٹی پر گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک ہوگئے۔
واقعہ کے فوراً بعد علاقے کی طرف اضافی فورسز اہلکار روانہ کئے گئے، جنہوں نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں فورسز کا تلاشی آپریشن جاری تھا۔