پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایس ایس پی خیرپور کی امام حسینؑ سے دشمنی، اربعین واک پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عاشقان اہل بیتؑ و صوفیوں کی سرزمین سندھ کے علاقے خیرپور کے متعصب ایس ایس پی نے نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کے چہلم کے جلوس میں شرکت کیلئے نکالی جانے والی اربعین واک (مشی) پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

اربعین واک (مشی) پر پابندی کا نوٹیفیکیشن ضلع خیرپور کے تمام ایس ڈی پی او اور تمام ایس ایچ اوز کو جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن میں لکھا گیا ہے کہ اربعین واک (مشی) کا انتظام کرنے والے علماء کران جن کا نام لسٹ میں فراہم کیا گیا ہے اور دیگر شیعہ علماء و اکابرین سے تحریری عہدنامہ لیا جائے کہ وہ نہ اربعین واک (مشی) کا انتظام کریں گے اور نہ ہی اربعین واک (مشی) کے انعقاد کیلئے کسی سے تعاون کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں عزاداری کو محدود کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے

نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ گزشتہ سال سے اربعین واک (مشی) کا انعقاد کیا جانے لگا ہے اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اس پر پابندی ہے لہٰذا اس کے انعقاد پر ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے گا۔متعلقہ حکام کو دو روز کے اندر یہ عہدنامہ لکھوا کر ایس ایس پی دفتر تک پہنچایا جائے۔

ایس ایس پی خیرپور کی امام حسینؑ سے دشمنی، اربعین واک پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا
ایس ایس پی خیرپور کی امام حسینؑ سے دشمنی، اربعین واک پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

واضح رہے کہ پاکستان بھر میںشیعہ سنی عاشقان اہل بیتؑچہلم امام حسینؑ کے مرزی جلوسوں میں شرکت کیلئے پیدل اپنے اپنے علاقوں سے روانہ ہوتے ہیں لیکن ناصبیوں کو عزاداروں کے پیدل چلنے سے بھی پریشانی ہونے لگی ہے اور حکومت اور اداروں میں موجود متعصب افراد کی جانب سے عزاداری کے خلاف طرح طرح کی پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button