
اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
پارا چنار میں قیام امن کیلئے سٹیک ہولڈرز کو کردار ادا کرنا ہو گا: گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم مشکل وقت میں پاراچنار کے لوگوں کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے، اپنا کردار ادا کر رہے ہیں
شیعہ نیوز: اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ کرم میں ادویات اور غذائی قلت کی وجہ سے کئی معصوم بچے زندگی کی بازی ہارگئے، پاراچنار کے لوگوں کو ادویات کی فراہمی ہمارا فرض ہے، پاراچنار میں غذائی قلت کے مسئلے سے فوری نمٹنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم پارا چنار کے مظلوم عوام کیساتھ کھڑے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم مشکل وقت میں پاراچنار کے لوگوں کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے، اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو پاراچنار جا کر اور جرگے کے ساتھ بیٹھ کر حل کرنے کیلئے بھی تیار تھے، معاملات طے پا گئے ہیں، جلد معاہدے پر فریقین کے دستخط ہوجائیں گے۔