دنیا

غزہ کے لوگوں کو بھوکے مار ڈالنا جنگی جرم ہے، یورپی یونین

شیعہ نیوز: غزہ کی پٹی کے عوام کو بھوکے مار ڈالنے کے بارے غاصب صیہونی رژیم کے وزیر خزانہ بیتسالل اسموٹریچ کے مجرمانہ و غیر انسانی بیانات کی یورپی یونین کے سیکرٹری امور خارجہ جوزپ بورل کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں جوزپ بورل نے لکھا کہ ہم، غزہ کے شہریوں کو بھوکے مار ڈالنے کے حوالے سے جاری ہونے والے اسرائیلی وزیر خزانہ کے حالیہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ عام شہریوں کو جان بوجھ کر بھوکا رکھنا ایک جنگی جرم ہے، جوزپ بورل نے لکھا کہ بتسالل اسموٹریچ کا بیان، صیہونی رژیم کی جانب سے بین الاقوامی قانون و انسانیت کے بنیادی اصولوں کی ایک بار پھر توہین کو ثابت کرتا ہے۔

یورپی یونین کے سیکرٹری امور خارجہ نے لکھا کہ یرغمالیوں (اسرائیلی قیدیوں) کی واپسی تک اسرائیل کو 20 لاکھ شہریوں کو (غزہ میں) قتل کر ڈالنے کی اجازت دے دینا غیر اخلاقی ہے! اپنے بیان کے آخر میں جوزپ بورل نے مزید لکھا کہ ہم اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی عدالت انصاف (ICJ) کے فیصلوں پر عملدرآمد کرے اور غزہ تک انسانی امداد کی مکمل رسائی کی ضمانت دے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button