پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ریاستی ادارے وردی میں نوجوانوں کو مسلسل اغواء اور لاپتہ کر رہے ہیں،:علامہ احمد اقبال رضوی

شیعہ نیوز:جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے رہنما علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ پوری قوم اس وقت لاپتہ عزاداروں کے اہل خانہ کیساتھ کھڑی ہے، سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی آمد اور شرکائے دھرنا سے اظہار یکجہتی پر ان کے شکرگزار ہیں، گذشہ 23 دنوں سے یہاں مائیں، بہنیں اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے سخت گرمی میں بیٹھی ہیں، ہم پچھلے 23 دنوں سے اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، 5 تا 10 سال سے نوجوان لاپتہ ہیں، ریاستی ادارے وردی میں نوجوانوں کو مسلسل اغواء اور لاپتہ کر رہے ہیں، ملک بھر سے پاکستانی شہری لاپتہ ہیں، وفاقی وزیر داخلہ کیا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کی ذمہ داری سندھ حکومت پر بھی عائد ہوتی ہے، وزیراعظم، آرمی چیف، چیف جسٹس لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے فوری احکامات جاری کریں، سندھ حکومت لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے خود اسمبلی میں قرارداد پیش کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button