ریاستی ادارے گلگت بلتستان کو مالی بحران سے نکالنے میں کردار ادا کریں، کاظم میثم
شیعہ نیوز: اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان کاظم میثم نے کہا ہے کہ حکومت رمضان کی حرمت کے پیش نظر روزہ داروں کو سہولت پہنچانے میں راست اقدام اٹھائے، سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا محکمہ برقیات اور حکومت کی ذمہ داری ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عام عوام کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے، حکومت گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرے، تراویح، شب بیداریوں اور مجالس کی سکیورٹی کو فول پروف کریں، حکومت اقدامات سے واضح کرے کہ گلگت بلتستان میں کوئی حکومت نام کی کوئی چیز بھی ہے۔ ریاستی ادارے گلگت بلتستان کو مالی بحران سے نکالنے میں کردار ادا کریں یا بیساکھی ہٹا دیں، رجیم چینج کے 8 ماہ گزر گئے، مگر وفاق نے اب تک ایک روپے کی ایڈیشنل گرانٹ نہیں دی، صوبائی حکومت بدترین مالیاتی بحران پر اپوزیشن کی ہم آواز ہو جائے اور عوام کو حقیقت سے آگاہ کرے۔