غزہ میں سویلین پر حملے بند اور فوری جنگ بندی کی جائے، جوزف بورل
شیعہ نیوز: جوزف بورل نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں شہریوں کے خلاف حملے بند کرکے حماس کے ساتھ فوری جنگ بندی کرے۔
رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے غزہ میں صہیونی حکومت کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالی کے بعد تل ابیب سے اپیل کی ہے کہ غزہ میں معصوم شہریوں پر حملے فوری بند کرے۔
انہوں نے ایکس کے صفحے پر لکھا ہے کہ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کے لئے فوری جنگ بندی ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عبدالفتاح السیسی 90 فیصد ووٹ لیکر تیسری بار مصر کے صدر منتخب
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ صہیونی حکومت حملوں کے دوران فوجی اور غیر فوجی تنصیبات میں کسی قسم کا فرق نہیں رکھتی ہے اور عام شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے۔
غزہ میں شہری انفراسٹرکچر پر حملے اور وسیع پیمانے پر عوام کو نشانہ بنانے کے بعد صہیونی حکومت پر عالمی برادری کی جانب سے جنگ بندی کے لئے دباو بڑھ رہا ہے۔
اسرائیل کے مختلف شہروں میں بھی عوام نیتن یاہو کابینہ پر جنگ بندی اور حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کرنے پر زور دے رہے ہیں۔