دنیا

فلسطینیوں کے مکانوں کا انہدام روکا جائے : اقوام متحدہ

شیعہ نیوز:اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر ایوان ہیلی نے کہا کہ دوہزاربیس میں صیہونی حکومت نے مقبوضہ سر زمینوں میں فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار اور املاک کو نقصان پہنچانے کے لئے وسیع کاروائیاں انجام دی ہیں۔

مقبوضہ فلسطین میں انسانی امور میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر نے کہا کہ گذشتہ چار برسوں میں فلسطینیوں کو جبری طور پر باہر نکالا گیا یہاں تک کہ اسرائیلی حکام نے ان کے مکانات اور درہ اردن میں حمصہ البقیعہ دیہات کی عمارتوں کو ڈھا دیا۔

ہیلی نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت نے غرب اردن میں تازہ ترین تخریبی کارروائی منگل کو انجام دیں اورغرب اردن کے حمصہ البقیعہ علاقے کو پوری طرح تباہ کردیا جس کے نتیجے میں اکتالیس بچوں سمیت تہتر فلسطینی بے گھر اور دربدر ہوگئے۔

درایں اثنا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینیوں کے مکانوں کو ڈھائے جانے سے اقوام متحدہ کو شدید تشویش لاحق ہوگئی ہے اور ہم اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان اقدامات کا سلسلہ فورا بند کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button