
اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
عمرے کی آڑ میں سعودیہ جانے والے بھکاریوں کے خلاف حکمت عملی تیار
عمرہ زائرین سے بھیک نہ مانگنے کا بیان حلفی لیا جائے گا اور ٹور آپریٹر کو بھی پابند کیا جائے گا۔ تجاویز میں شامل ہے کہ خلاف ورزی پرسخت قانونی کارروائی کی جائے اور اکیلے نہیں گروپ کے ساتھ ہی عمرہ کی ادائیگی ہوگی
شیعہ نیوز: حکام نے عمرے کے بہانے سعودی عرب جانے والے بھکاری مافیا کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا، اس ضمن میں حکمت عملی بھی تیار کرلی گئی۔
وزارت مذہبی امور میں بڑی تجاویز سامنے آگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمرہ زائرین سے بھیک نہ مانگنے کا بیان حلفی لیا جائے گا اور ٹور آپریٹر کو بھی پابند کیا جائے گا۔ تجاویز میں شامل ہے کہ خلاف ورزی پرسخت قانونی کارروائی کی جائے اور اکیلے نہیں گروپ کے ساتھ ہی عمرہ کی ادائیگی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں خانہ کعبہ کی توہین
سعودی حکومت پاکستانی بھکاریوں کی بڑھتی تعداد پر پہلے ہی تشویش کا اظہار کر چکی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سےعقیدت و احترام کا رشتہ ہے، گداگر مافیا کے سبب پاکستان کا امیج خراب ہو رہا ہے۔