اہم پاکستانی خبریں

فتنہ ، فساد، مذہبی منافرت پھیلانے والے مفتی منیب الرحمٰن کےخلاف سخت حکومتی اقدام سامنے آگیا

شیعہ نیوز:وطن عزیز میں فتنہ وفساد، فرقہ وارانہ منافرت اور شدت پسندی پھیلانے والے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کا نام شیڈول فور میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سندھ حکومت نے مفتی منیب الرحمان اور دیگرشرپسند علماء کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی تیاری کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی حمایت پر سندھ حکومت نے سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان سمیت دیگر علماء کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی تیاری کرلی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے ضلع شرقی کے تھانوں سے فورتھ شیڈول میں نام ڈالنے کیلئے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ذرائع کے مطابق فہرست میں مفتی منیب الرحمان کے علاوہ حاجی رفیق پردیسی، غلام غوث بغدادی، مولانا ریحان امجد نعمانی، علی محمد اسلم اور عامر چھوٹانی کا نام بھی شامل ہے، پولیس کی جانب سے دستاویزات مکمل کرکے سی ٹی ڈی کو بھجوائی جا رہی ہیں اور فہرست میں شامل تمام افراد کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کیلئے سفارشات تیار کی جا رہی ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button