دنیا
صہیونی وزارت جنگ کے باہر نتن یاہو کے خلاف شدید مظاہرہ
شیعہ نیوز : صہیونی وزارت جنگ کے دفتر کے باہر عوام نے نتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی وزارت جنگ کے باہر ہزاروں افراد نے وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
مظاہرین حماس کے جنگ بندی اور صہیونی یرغمالیوں کی رہائی کے لئے قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ کررہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : جبالیہ میں فلسطینی مزاحمت کی کاروائی، صیہونی کمانڈر سمیت متعدد فوجی ہلاک
ذرائع کے مطابق صہیونی پولیس نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کرتے ہوئے کئی افراد کو گرفتار کیا۔ کئی مواقع پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
دوسری جانب صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ حیفا میں مظاہرین نے نتن یاہو کی رہائش گاہ کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی۔