دنیا
چین میں 75 سال کے طاقتور ترین سمندری طوفان، وسیع پیمانے پر تباہی
شیعہ نیوز: چین میں شدید سمندری طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔
چین کے شہر شنگھائی میں پچھتر سال کا شدید ترین سمندری طوفان آیا۔ ایک سو اکاون کلومیٹر فی گھنٹہ سے چلنے والی طوفانی ہواؤں کی وجہ سے درخت، عمارتوں کی کھڑکیاں اور اشتہاری بورڈز اڑ گئے۔ اس کے علاوہ سڑک پر چلتا ہوا ٹرک بھی الٹ گیا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کو لبنان میں اسرائیلی کی تازہ کارروائیوں کی اطلاع تھی، صیہونی میڈیا
راہ گیروں نے درختوں اور کھمبوں کا سہارا لے کر خود کو اڑنے سے بچایا۔ چین میں سمندری طوفان کے باعث چودہ سو پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ چار لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گيا۔
چینی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں بارہ انچ تک بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ شہر میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔