پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی: شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں، رہنماء ایم ڈبلیو ایم علامہ صادق جعفری

کراچی میں تکفیری دہشتگردوں کا نیٹ ورک دوبارہ فعال ہو رہا ہے۔ مولانا صادق جعفری نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث دہشتگروں کی فوری گرفتار کیا جائے

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر مولانا صادق جعفری نے پہلوان گوٹھ میں دو شیعہ مسلمانوں کو شہید اور تین کو زخمی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اپنے مذمتی بیان میں مولانا صادق جعفری نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے میں معروف شیعہ عالم دین مولانا رجب علی بنگش کے صاحب زادے کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے مولانا رجب علی بنگش کے بیٹے سمیت 2 افراد شہید، 3 زخمی

کراچی میں تکفیری دہشتگردوں کا نیٹ ورک دوبارہ فعال ہو رہا ہے۔ مولانا صادق جعفری نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث دہشتگروں کی فوری گرفتار کیا جائے۔ صدر ایم ڈبلیو ایم کراچی نے واقعے میں شہید افراد کے لواحقین سے تعزیت، جبکہ زخمیوں کے اہل خانہ سے ہمدردی اور اُن کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button