علامہ ساجد نقوی سے شیعہ علماءکونسل کے اہم مرکزی قائدین کی ملاقات
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی۔
ملاقات میں پنجاب کے ضمنی انتخابات، مجوزہ علماء و ذاکرین کانفرنس، ملی یکجہتی کونسل کے معاملات، پارہ چنار کشیدگی، شہید ذیشان حیدر آف پارہ چنار کی فاتحہ، گلگت بلتستان کا دورہ، عزاداری سید الشہداء پر ایف آئی آرز اور راجہ بازار عاشورہ کیس سمیت دیگر قومی ملی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور علامہ ساجد نقوی سے رہنمائی حاصل کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں سود سرمایہ دارانہ نظام کی بدولت ہے، یہ نظام ختم کر دیں، سود ختم ہو جائیگا، علامہ جواد نقوی
واضح رہے کہ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی جانب سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور علامہ ناظر عباس تقوی کومرکزی ڈپٹی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کا عہدہ ملنے کے بعد شیعہ علماء کونسل نے پاکستان بھر میں فعالیت انجام دی ہے، جس کے بعد علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کوبوقت ضرورت شیعہ علماء کونسل کی قیادت کیلئے موزوں امیدوار سمجھا جارہا ہے۔