پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شیعہ علماء کونسل کے وفد کی ن لیگ کےصوبائی وزیر سے ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی حکومت کی اتحادی جماعت شیعہ علماء کونسل پاکستان کی لاہور میں ن لیگ کے صوبائی وزیر سے ملاقات۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں وفد نے صوبائی وزیر عطاء تارڑ سے ملاقات کی۔

صوبائی وزیر عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ قومی، ملی اور مذہبی حوالے سے درپیش مشکلات کے بروقت حل کے لیے مذہبی جماعتوں اور قائدین کیساتھ باہمی روابط کے فروغ پر کام کیا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں اسلامی تحریک بھی تحریک انصاف کی اتحادی بن گئی، جی بی حکومت میں شامل ہونے کا اعلان

عزاداری سیدالشہداء پر ایف آئی آرز سمیت عوام کو درپیش دیگر مسائل کے حل کیلئے گفت و شنید کی گئی۔ عطاء تارڑ نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کی حکومت پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں بھی ان تمام مسائل کے حل کیلئے بھرپور تعاون کرے گی۔ ملاقات میں قومی، ملی اور مذہبی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں شیعہ علماء کونسل لاہور کے رہنماء قاسم علی قاسمی، سید حسن شاہ ترمذی اور محمد صغیر ورک شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button