اہم پاکستانی خبریںپاکستانی شیعہ خبریں

بائی روڈ زیارت پر پابندی کو مسترد کرتے ہیں، رہنما ایس یو سی قاسم علی قاسمی

بزدلانہ فیصلے نے عوام کے ذہنوں میں کئی سوالات پیدا کر دیے ہیں، بتایا جائے ریاست سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے یا بیرونی ایجنڈے کو تقویت دی جارہی ہے، آئمہ معصومین کے مزارات پر جانے کا زمینی راستہ کبھی نہیں چھوڑیں گے، وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف عاصم منیر زائرین پر پابندی واپس لیں

شیعہ نیوز: چئیرمین عزاداری کونسل پنجاب رہنما شیعہ علماءکونسل قاسم علی قاسمی نے کہا ہے کہ بائی روڈ ایران عراق زیارت جانے پر پابندی کو مسترد کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کے احمقانہ اور بزدلانہ فیصلے نے عوام کے ذہنوں میں کئی سوالات پیدا کر دیے ہیں۔ہم پوچھتے ہیں کیا ریاست اپنے شہریوں کو سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے یا کسی بیرونی ایجنڈے کو تقویت دی جارہی ہے۔ یا یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ وطن عزیز پاکستان کے وہ محافظ جن کی صلاحیت اور بہادری کے چرچے پوری دنیا میں ہیں،وہ اپنے ہی ملک کے کچھ علاقوں میں بے بس ہیں؟

ہم ایسے کسی بھی تاثر کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ بائی روڈسفر پر پابندی لگانے کا مقصد بھارتی ایجنڈے کو تسلیم کرنا اور دہشت گردوں کے سامنے سرنڈر کرکے بزدلی دکھانے کے مترادف ہے۔ عوام یہ بھی پوچھنے کا حق رکھتے ہیں کہ کیاپی آئی اے کا کاروبار چمکانے کے لئے متوسط طبقے کیلئے زیارت کو نا ممکن بنایا جا رہا ہے؟

یہ بھی پڑھیں: علامہ راجہ ناصرعباس نے زائرین پر پابندی کا مسئلہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں اٹھادیا، وزیر داخلہ محسن نقوی طلب

قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی پہلے بھی اعلان کرچکے ہیں کہ آئمہ معصومین کے مزارات پر جانے کا زمینی راستہ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ قربانیاں پہلے بھی دیتے رہے ہیں اور آئندہ بھی اس سے گریز نہیں کریں گے۔ ہماری وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے گذارش ہے کہ زائرین پر پابندی کو واپس لیا جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button