شیعہ علماء کونسل کے وفد کی جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکت
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل کے وفدنے صوبائی صدر علامہ اسد اقبال زیدی کی سربراہی میں کراچی میں جاری جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکت کی اور ان کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ اسمبلی میں پاس کیے گئے متنازع بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف اور کراچی کے بلدیاتی نظام و شہری حقوق کے حوالے سے شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے وفد نے صوبائی صدر علامہ اسد اقبال زیدی کی سربراہی میں جماعت اسلامی کی جانب سے جاری "حق دو کراچی کو” کے عنوان سے جاری احتجاجی دھرنے میں شرکت کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات مشترکہ پریس کانفرنس
وفد میں صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سید رضی حیدر زیدی، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ کامران حیدر عابدی اور علی نقوی سمیت دیگر رہنما بھی شامل تھے۔
شرکاء دھرنا سے خطاب میں شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں نے شہری حقوق کے تحفظ کیلئے مشترکہ جدوجہد پر زور دیا اور جماعت اسلامی کی جانب سے جاری دھرنے کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے شیعہ علماء کونسل کے وفد کا خیر مقدم کیا اور شکریہ ادا کیا۔