
غاصب صیہونی فوجیوں کی بکتر بند گاڑی پر کامیاب مارٹر حملہ
مزاحمتی ذرائع کے مطابق اسلامک جہاد تحریک کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ مجاہدین کے ایک گروپ الاقصیٰ شہداء بریگیڈ نے العامودی بریگیڈ کے تعاون سے اسرائیلی فوجیوں اور گاڑیوں کے ایک اجتماع کو نشانہ بنایا، جنہوں نے کسٹم والے علاقے میں دراندازی کی تھی
شیعہ نیوز: اسلامک جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے بتایا ہے کہ مجاہدین نے خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں کی بکتر بند گاڑیوں کو مارٹر حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔ مزاحمتی ذرائع کے مطابق اسلامک جہاد تحریک کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ مجاہدین کے ایک گروپ الاقصیٰ شہداء بریگیڈ نے العامودی بریگیڈ کے تعاون سے اسرائیلی فوجیوں اور گاڑیوں کے ایک اجتماع کو نشانہ بنایا، جنہوں نے کسٹم والے علاقے میں دراندازی کی تھی۔
الاقصیٰ بریگیڈز نے بھی ایک الگ بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کے مجاہدین نے کل اسرائیلی قابض فوج کی بکتر بند گاڑیوں کے ایک اجتماع کو نشانہ بنایا، خان یونس کے جنوب میں کسٹم کے علاقے میں 60 کیلیبر مارٹر کے ساتھ حملہ کامیاب رہا۔
یہ بھی پڑھیں: اربعین، اسلامی اقتدار کا مظہر، قم میں پہلی بین الاقوامی اربعین کا انعقاد
تقریباً بیس ماہ قبل غزہ میں فلسطینی مزاحمت کے ہاتھوں انٹیلی جنس اور فوجی شکست کے بعد اسرائیلی فوج نے اس علاقے کے خلاف جنگ کا آغاز کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے قیدیوں کو زندہ گھر واپس لے جائے گی اور فلسطینی مزاحمت کو ختم کر دے گی۔ یہ دعویٰ آج تک حقیقت کا روپ نہیں دھار سکا، بلکہ صیہونی فوج کے حملوں کے نتیجے میں متعدد قیدی مارے جا چکے ہیں اور فلسطینی مزاحمت ابھی تک برقرار ہے۔