دنیا

سوڈان: ڈآرفور میں پناہ گزینوں کے کیمپوں پر حملہ، سو افراد ہلاک

شیعہ نیوز: سوڈان کے علاقے ڈارفور میں پناہ گزینوں کے کیمپوں پر ہونے والے حملے میں بیس بچوں سمیت سو سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ سوڈانی پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز نے ڈارفور کے علاقے میں قحط زدہ، بے گھر پناہ گزینوں کے کیمپوں پر حملے کئے ہیں جس میں بیس بچوں اور نو امدادی کارکنوں سمیت سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : روس کا یوکرین کے شمالی شہر سومی پر شدید میزائل حملہ

سوڈان میں اقوام متحدہ کی رابطہ کار کلیمینٹائن نکویتا سلامی نے کہا ہے کہ نیم فوجی دستوں اور اتحادی ملیشیا نے زمزم اور ابو شروق کیمپوں اور شمالی ڈارفور صوبے کے دارالحکومت الفشر پر حملہ کیا۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق زمزم اور ابو شروق میں سات لاکھ سے زیادہ لوگ پناہ گزیں ہیں، جو ڈارفور میں گزشتہ لڑائیوں کے دوران اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے تھے۔

حالیہ حملہ سوڈان میں بے گھر ہونے والوں اور امدادی کارکنوں پر وحشیانہ حملوں کے سلسلے میں ایک اور مہلک حملہ تھا۔

واضح رہے کہ زمزم اور ابو شروق سوڈان کے ان پانچ علاقوں میں سے ہیں، جنہیں بھوک کی نگرانی کرنے والے عالمی گروپ نے قحط زدہ قراد دے رکھا ہے۔ جہاں جنگ نے دنیا کا سب سے بڑا انسانی بحران پیدا کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button