
مشرق وسطی
سوڈانی وزیر اعظم نے یمن سے اپنے 10 ہزار فوجی واپس بلا لئے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سوڈانی وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے جنگ لڑنے والے 15 ہزار سوڈانی فوجیوں کی تعداد کم کر کے اب 5 ہزار کر دی گئی ہے۔
عبداللہ حمدوک کا کہنا تھا کہ یمن کے مسئلے کا حل عسکری کارروائی نہیں۔
واضح رہے کہ سوڈان کے سابق آمر عمرالبشیر کی حکومت کے دوران جارح سعودی عرب کے فوجی اتحاد میں شامل ہو کر یمن کے خلاف جنگ لڑنے والے سوڈانی فوجیوں کی تعداد 15 ہزار تھی جن میں سے ہزاروں یمن کی سرزمین پر جنگ کا لقمہ بن چکے ہیں۔
البتہ لگتا ایسا ہے کہ سوڈان کی نئی حکومت اس جنگ میں یمنی فوجیوں کی بڑھتی ہلاکتوں کے پیش نظر، یمن میں اپنا فوجی کردار کم کرنا چاہتی ہے۔