اہم پاکستانی خبریں

خیبرپختونخوا میں پولیس وین پر خودکش حملہ, 2 افراد ہلاک

شیعہ نیوز: پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا میں پولیس وین پر خودکش حملہ ہوا جبکہ سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

پولیس کے مطابق چارسدہ میں پولیس اسٹیشن عمرزئی کی حدود اخون ڈھیری کے قریب پولیس وین کے قریب خودکش دھماکہ ہوا، تاہم دھماکے سے پولیس اہل کاروں سمیت پولیس وین محفوظ رہی۔

جائے وقوع پر رش نہ ہونے کے باعث دھماکے سے بمبار کے سوا کوئی دوسرا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خودکش بمبار نے پولیس وین گزرنے کے بعد خود کو دھماکے سے اُڑایا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : پاک اور ایران کی مشترکہ سرحدوں پر دہشت گردوں کی کوئی گنجائش نہیں، ممتاز زہرا

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران 6 دہشتگرد زخمی بھی ہوئے جبکہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

در ایں اثناء صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بالگتر میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، مارے گئے دہشت گردوں میں انتہائی مطلوب سرغنہ ثنا عرف بارو بھی شامل ہے۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پرسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور امن و امان خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button