دنیا

کابل میں خود کش دھماکہ، 6 افراد جاں بحق

شیعہ نیوز:موصولہ رپورٹ کے مطابق کابل کی سیکیورٹی فورس کے ترجمان خالد زدران نے بتایا ہے کہ یہ دھماکہ وزارت خارجہ اور صدارتی محل کے قریب ہوا ہے۔ اس واقعے میں چھے افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔ خالد زدران نے بتایا ہے کہ اس واقعے میں تین سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق، خودکش حملہ کرنے والے شخص کو چیک پوسٹ سے پہلے ہی گولیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا لیکن یہ دہشت گرد اپنی دھماکہ خیز بیلٹ اڑانے میں کامیاب ہوگیا۔

کابل سے ہمارے نمائندے نے بھی بتایا ہے کہ جائے حادثہ کی طرف جانے والے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق، جائے حادثہ کے قریب متعدد ممالک کے سفارتخانے بھی واقع ہیں۔

بعض اطلاعات کے مطابق یہ خودکش دھماکہ اس وقت ہوا جب سرکاری ملازمین اپنے کام کاج سے واپس جانے کیلئے عمارت سے باہر نکل رہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button