دنیا

صومالیہ میں خودکش حملہ

شیعہ نیوز: موغا دیشو میں خودکش حملہ آور نے فوجی تربیتی کیمپ میں گھس کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

ذرائع کے مطابق خودکش دھماکے میں کم از کم 15 نئے کیڈٹس ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ سومالیہ میں آئندہ ماہ ہونے والے صداراتی اور پارلیمانی الیکشن کے انعقاد کے پیش نظر فوج نے دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

صومالیہ کی فوج نے اپنے ایک حالیہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے 6 گاؤں کو آزاد کرانے کا بھی دعوی کیا ہے کہ جس کے دوران بتایا جاتا ہے کہ 130 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button