دنیا

یوکرین، صدر کے آبائی شہر پر خودکش ڈرون سے حملہ

شیعہ نیوز:روسی فوج نے یوکرین کے صدر کے آبائی شہر پر خودکش ڈرون طیاروں سے حملہ کر کے یوکرینی فورسز کو بہت زیادہ جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی فوج نے اتوار کو یوکرین کے صدر کے آبائی شہر پر خودکش ڈرون طیاروں سے حملہ کیا۔

خبر رساں ادارے "ایسوسی ایٹڈ پریس” کے مطابق، جنوبی یوکرین کے علاقے "ڈنیپروپیٹروفسک” کے گورنر "ویلنٹین ریزنیچینکو” نے بتایا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کے آبائی شہر "کریوی ریہ” پر روسی خودکش ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ روسی ڈرون حملے سے لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

دریں اثناء یوکرین کے حکام نے اتوار کو کہا کہ روس نے زاپوریزہیا شہر کو بھی نشانہ بنایا۔ یوکرین کی فوج نے اتوار کو اعلان کیا کہ اس نے جنوبی یوکرین میں روسی گولہ بارود کے ڈپو پر حملہ کیا جس میں کمانڈ پوسٹوں، گولہ بارود کے ڈپو اور دو S-300 ایئر ڈیفنس سسٹم کو نشانہ بنایا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button