اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سکھر قرنطینہ سینٹر، مجلس وحدت کے رضاکار زائرین کی خدمت میں مصروف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین اور وحدت یوتھ صوبہ سندھ کے درجنوں رضاکار مسلسل 6 روز سے سکھر میں سندھ حکومت کی جانب سے زائرین کیلئے قائم قرنطینہ مرکز میں خدمات کی انجام دہی کیلئے موجود ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم سندھ کے ترجمان کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے لیبر کالونی سکھر میں قائم قرنطینہ مرکز جہاں تفتان بارڈر سے زائرین کو لاکر ٹھرایا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر سرکاری افسران اور انتظامیہ نے زائرین کے قریب جانے اور کھانا پہنچانے سے انکار کر دیا تھا، جس پر ایم ڈبلیو ایم کے رضاکار گذشتہ چھ روز سے زائرین امام حسین (ع) اور امام رضا (ع) کی خدمت میں شب و روز مصروف ہیں۔

ترجمان کے مطابق حکومتی غفلت اور تفتان بارڈر پر زائرین کے لئے کئے گئے غیر مناسب اقدامات کے باعث سکھر قرنطینہ مرکز میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 151 سے تجاوز کرگئی ہے، محکمہ صحت سندھ کے 27 ملازمین جن کی ڈیوٹی قرنطینہ سینٹر میں عائد کی گئی تھی، موت کے خوف سے ڈیوٹی سے فرار ہوگئے، سکھر کے محکمہ صحت کے 27 اہلکاروں کو فرائض کی عدم انجام دہی پر شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل چوہدری اظہر حسن کی زیر نگرانی وحدت یوتھ کے رضاکاروں نے زائرین کی خدمات کا آغاز کیا، جو الحمدللہ روز اول سے تاحال جاری ہے۔

سکھر، خیرپور، لاڑکانہ اور نواب شاہ سمیت مختلف اضلاع سے مسلسل وحدت یوتھ کے رضاکار اپنی خدمات کی انجام دہی ہے کیلئے سکھر قرنطینہ کیمپ میں پہنچ رہے ہیں۔ نواب شاہ سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی کی سربراہی میں رضاکاروں کی ایک ٹیم سکھر پہنچی، اس ٹیم کے ہمراہ مختلف ادویات اور امدادی سامان بھی تھا، جو انہوں نے سکھر میں موجود رضاکاروں کے حوالے کیا۔

واضح رہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے رضاکار قرنطینہ کیمپ کے قیام کے پہلے روز سے ہی چوہدری اظہر حسن کی زیر نگرانی اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button