
عمان کے سلطان کا صدر پزشکیان کو ٹیلی فون، دو طرفہ تعلقات کی توسیع پر اتفاق
شیعہ نیوز: عمان کے بادشاہ نے ایرانی صدر کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کے دوران انہیں عید الاضحی کی مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے عوام اور امت مسلمہ کی خوشحالی کی دعا کی۔
رپورٹ کے مطابق عمان کے بادشاہ سلطان ہیثم بن طارق نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کے دوران انہیں عید الاضحی کی مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے عوام اور امت مسلمہ کی خوشحالی کی دعا کی۔
اس دوران عمان کے سلطان نے مسقط میں صدر پزشکیان کے ساتھ حالیہ ملاقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی توسیع پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں حضرت امام خمینی کی برسی کا عظیم الشان اجتماع
انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان جلد تہران میں ملاقات ہوگی۔
اس ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ایرانی صدر نے مسقط کے حالیہ دورہ کے دوران سلطان کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے اس دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سلطان کی حمایت سے یہ معاہدے جلد از جلد پایہ تکمیل کو پہنچیں گے۔
پزشکیان نے عمان کے سلطان کو تہران کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا: ہم تہران میں آپ سے ملاقات کے منتظر ہیں۔
News ID 1933199