مشرق وسطی

غزہ کی حمایت اور اتحاد اسلامی انقلاب کے بنیادی اصول ہیں، امام جمعہ تہران

شیعہ نیوز:تہران کے امام جمعہ نے کہا کہ غزہ کی حمایت اور انسانی حقوق کا دفاع اسلامی انقلاب کے بنیادی اصول ہیں اور ہمیں ان کی حفاظت کرنی چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق، تہران کے امام جمعہ حجت الاسلام سید محمد حسن ابو ترابی فرد نے نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا کہ غزہ اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت ہمارے ایجنڈے میں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا اتحاد کے سائے میں ہی معاشرہ قرآنی تعلیمات سے مزین ہو سکتا ہے اور ہمیں اتحاد کی طاقت سے اپنے تعلقات کو مضبوط کرنا چاہیے اور اس میدان میں غفلت کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔

پاپ فرانسس انتقال پر اظہار تعزیت

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم شہباز شریف کا نئی نہروں کی تعمیر نہ کرنے کا اعلان

حجۃ الاسلام ابوترابی فرد نے پاپ فرانسس کے انتقال پر ہمدرد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ویٹیکن کے معزز حکام اور عیسائیت کے تمام پیروکاروں بالخصوص ہمارے ملک کی مسیحی برادری کو کیتھولک چرچ کے رہنما کے انتقال پر تعزیت پیش کرتا ہوں۔

ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات احتیاط، دقت اور ہچکچاہٹ کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے آغاز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ مذاکرات خاص طور پر JPOC کے 2018ء کے معاہدوں پر تنقید کی تاریخ کو دیکھتے ہوئے نہایت احتیاط، دقت اور ہچکچاہٹ کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

تہران کے امام جمعہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں کہا کہ "اگرچہ زیادہ سے زیادہ پابندیوں کی امریکی پالیسی سے ہم پر دباؤ پڑا، لیکن اس سے ہمیں یہ درس ملا کہ مغربی ممالک کے وعدوں پر بھروسہ کیے بغیر، ہمیں اقتصادی چیلنجوں اور رکاوٹوں پر قابو پانے کے لیے قومی صلاحیت کو بروئے کار لانا چاہیے۔

انہوں نے مذاکرات کے حوالے سے ملک کے وزیر خارجہ کے موقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قانونی ضمانتیں مذاکرات کی راہ ہموار کر سکتی ہیں۔

حجت الاسلام ابو ترابی فرد نے ایران امریکہ مذاکرات کے بارے میں کہا کہ مذاکرات بغیر کسی ابہام کے وقار اور قوت کے ساتھ شروع ہوئے اور اس وقت تک تہران کو برتری رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button