دنیا

عالمی عدالت کے ممکنہ فیصلے کی حمایت، اسرائیل اور جرمنی کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

شیعہ نیوز: صہیونی وزیراعظم کی گرفتاری کے ممکنہ فیصلے کی حمایت کے بعد اسرائیل اور جرمنی کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

اسرائیل ٹائمز نے کہا ہے کہ جرمنی کی جانب سے صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کے ممکنہ فیصلے کی حمایت پر صہیونی حکام سیخ پا ہوگئے ہیں۔

تل ابیب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صہیونی وزارت خارجہ نے جرمنی کے سفیر کو طلب کرکے احتجاج کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مقاومت اسلامی عراق کا صہیونی بندرگاہ حیفہ پر ڈرون حملہ

دوسری جانب جرمنی میں تعیینات صہیونی سفیر نے ایکس پر ایک پیغام میں لکھا ہے کہ یہ ایک ظالمانہ اقدام ہے۔ اسرائیل اپنا دفاع کررہا ہے۔ اگر اپنا دفاع نہ کریں تو ہماری حیثیت ہی ختم ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ جرمنی نے کہا تھا کہ عالمی عدالت کی جانب سے صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کا حکم جاری ہونے کی صورت میں جرمنی عدالت کے فیصلے کی پابندی کرے گا۔

ذرائع کے مطابق جرمنی کے بیان کا مطلب یہ ہوگا کہ صہیونی وزیراعظم جرمنی کا دورہ کریں تو برلن ان کو گرفتار کرلے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button