مشرق وسطی

بغداد میں صدر دھڑے کے حامی پھر سڑکوں پر

شیعہ نیوز: صدر دھڑے کے حامی بدھ کی صبح بغداد کے گرین زون کے سامنے جمع ہوئے اور شام کے وقت پارلیمانی اجلاس شروع ہونے کے موقع پر بغداد کے اس علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی جہاں انھیں سیکورٹی فورس کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

اس رپورٹ کے مطابق صدر دھڑے کے حامی منگل کی رات سے ہی بغداد کے گرین زون کے اطرافی علاقوں میں جمع ہونا شروع ہو گئے تھے جبکہ سیکورٹی فورس نے التحریر اسکوائر کی طرف جانے والے تمام راستے مسدود کر دیئے۔

دریں اثنا الجمہوری اور السنک پل کو بھی جو گرین زون سے جا ملتے ہیں، بند کر دیئے گئے۔

پارلیمانی اجلاس شروع ہونے کے موقع پر بغداد کے گرین زون کے اطرافی علاقوں میں سیکورٹی فورس اور بلوہ کرنے والوں کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button