سپریم کورٹ آف پاکستان 37-NA ری کاونٹنگ کیس کی سماعت، الحمد للہ مجلس وحدت مسلمین ایک مرتبہ پھر سرخرو
خدا کی عنایت امام زمانہ عج کے لطف کرم سےپاکستان پیپلز پارٹی کے بدترین شکست کا سامنا کرنے والے امیدوار ساجد طوری کی درخواست پر دائراپیل کوسپریم کورٹ آف پاکستان نے مجلس وحدت مسلمین کےواضح اکثریت سے کامیاب ایم این اے جناب انجینئر حمید حسین کے ری کاونٹنگ کیس کو ڈسمس کردیا۔
شیعہ نیوز : سپریم کورٹ آف پاکستان میں 37-NA ری کاونٹنگ کیس کی سماعت، الحمد للہ مجلس وحدت مسلمین ایک مرتبہ پھر سرخرو۔
تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کی بڑی کامیابی،سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ڈویژنل بینچ میں آج NA-37کرم سے کامیاب ایم ڈبلیوایم کے ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کے ووٹوں کی ری کاؤنٹنگ کیس کی سماعت ہوئی۔
خدا کی عنایت امام زمانہ عج کے لطف کرم سےپاکستان پیپلز پارٹی کے بدترین شکست کا سامنا کرنے والے امیدوار ساجد طوری کی درخواست پر دائراپیل کوسپریم کورٹ آف پاکستان نے مجلس وحدت مسلمین کےواضح اکثریت سے کامیاب ایم این اے جناب انجینئر حمید حسین کے ری کاونٹنگ کیس کو ڈسمس کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: عوام پر ظلم و بربریت میں پنجاب حکومت نے اپنے سیاسی باپ آمر ضیاءالحق کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس
اس موقع پر سربراہ ایم ڈبلیوایم سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس ، وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی، مولانا چوہدری ضیغم عباس ، مولانا عیسیٰ امینی ودیگر بھی ایم این اے انجینئر حمید حسین کے ہمراہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔
اس موقع پرمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین نے کہا کہ ساجد طوری کی جانب سے یہ تیسری غیر آئینی کوشش تھی کہ کسی طرح وہ اہل کرم کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال سکیں لیکن الحمد اللہ ایک بارپھر خداو ندمتعال نے ہمیں سرخروکیا ہے۔