
رہبر معظم کی جانب سے ضرورت مند قیدیوں کی رہائی کے لئے 4 ارب تومان کی امداد
شیعہ نیوز: رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے ملک کے ضرورت مند قیدیوں کی رہائی اور دیہ ادا کرنے کے سلسلے میں منعقدہ 38ویں جشن گلریزان کے موقع پر اس نیک مقصد کے لیے 4 ارب تومان کا اعلان کیا۔
رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ملک کے دیہ مرکز کی خانب سے منعقدہ جشن گلریزان کے موقع پر ضرورت مند قیدیوں کی مدد کے لئے 4 ارب تومان کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ اور جنین میں اسرائیلی فائرنگ سے دو فلسطینی نوجوان شہید
جشن گلریزان ہر سال رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوامی مرکز کی کوششوں سے ضرورت مند قیدیوں کی مدد کے لیے تہران اور ملک کے مختلف شہروں میں اعلی حکام اور مخیر حضرات کی موجودگی میں منعقد کیا جاتا ہے۔
تہران اور ملک کے مختلف شہروں میں مخیر حضرات اور ضرورت مند قیدیوں کی مدد کرنے والی پیپلز کمیٹی کی جانب سے دیت کی رقم ادا کرنے کے لیے ہر سال رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں گلریزان تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی ایران نے 38ویں گلریزان تقریب کے موقع پر دیت کی مد میں 40 ارب ریال مختص کیے ہیں۔