دنیا

ہتھیار ڈال کر تسلیم ہو جاؤ، روس کا یوکرین کے فوجیوں کو انتباہ

شیعہ نیوز:روس کی فوج نے یوکرین کے فوجیوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہتھیار ڈال کر تسلیم ہو جائیں۔ یوکرین کی فوج نے اپنے فیس بک اکاونٹ کے پیج میں کہا ہے کہ اس کے فوجی سیویرو ڈونیٹسک شہر سے پسپا ہو گئے ہیں اور تقریبا 500 سے زائد یوکرینی شہری آزوت کیمیائی کارخانے میں پھنس گئے ہیں۔

ادھر روسی افواج نے سیویرو ڈونیٹسک کے صنعتی مرکز میں بچ جانے والے یوکرینی فوجیوں کا رابطہ منقطع کرنے کی کوششیں تیز کرتے ہوئے شہر کے تینوں پلوں کو تباہ کر دیا ہے۔

در ایں اثناء یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک ویڈیو بیان میں قوم سے خطاب کے دوران کہا کہ وہ روس کے تباہ کن حملوں کے سامنے ڈٹے رہیں۔

یوکرینی صدر نے کہا ہے کہ مشرقی خطے میں جاری لڑائی آنے والے ہفتوں میں باقاعدہ جنگ کا رخ طے کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button