دنیا

نتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب مشکوک ڈرون تباہ

شیعہ نیوز:مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتانیاہو کی رہائش گاہ کے قریب ایک مشتبہ ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔

صہیونی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نتن یاہو کو ہولوکاسٹ کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کرنا تھی تاہم وزیراعظم وقت پر تقریب میں نہیں پہنچ سکے جس کی وجہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے ایک مشتبہ ڈرون کی موجودگی کے متعلق جاری کردہ انتباہ تھا۔

اسرائیلی چینل 15 نے دعوی کیا ہے کہ نتن یاہو کی حفاظت پر مامور سکیورٹی اہلکاروں نے ان کی رہائش گاہ کے قریب پرواز کرنے والے ڈرون کو مار گرایا۔

واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button