مشرق وسطی

عراق، الحریر بیس میں امریکا کی مشکوک سرگرمیاں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایک باخبر عراقی سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوجی قافلے کی شام سے عراقی کردستان کے علاقے میں سخت حفاظتی اقدامات کے تحت در اندازی ہوئی ہے۔

المعلومہ نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی فوج سے وابستہ ایک قافلہ شمال مشرقی شام سے خاص طور پر کرد دیموکریٹک فورس "قسد” فورسز کے زیر کنٹرول علاقوں سے، "سیمالکا” کراسنگ کو عبور کر کے صوبہ دوہوک میں داخل ہوا۔

ذرائع نے کہا کہ یہ قافلہ 20 سے زیادہ امریکی ہومر اور بکتر بند گاڑیوں اور خوراک اور رسد سے لدے کئی ٹرکوں پر مشتمل تھا جو اربیل صوبے کے "شقلاوہ” شہر میں واقع "الحریر” اڈے میں کئی جاسوس ڈرونز کی مدد سے داخل ہوا۔

الحریر ایئربیس اور اربیل ہوائی اڈا امریکی افواج کے اڈے بن چکے ہیں جس کی عراق کی بیشتر سیاسی پارٹیاں اور میڈیا مخالفت کرتی ہیں۔

ایک سکیورٹی ذریعے نے ہفتے کے روز انکشاف کیا کہ شمالی عراق میں الحریر بیس پر تعینات امریکی افواج نے اڈے پر میزائل ڈیفنس سسٹم نصب کر کر دیا ہے۔

اس ذریعہ نے اس سسٹم کے امریکی طیاروں کے ذریعے منتقلی کی اطلاع دی اور کہا کہ  یہ سسٹم ایک دن پہلے یعنی جمعے کو الحریر بیس پر نصب کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button