
ایم ڈبلیو ایم شعبہ نجف اشرف کی نئی کابینہ کی تقریبِ حلف برداری
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف کی شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تقریباً 25 افراد نے شرکت کی۔
اس تقریب کی شروعات تلاوتِ کلامِ الہیٰ سے کی گئی، جس کی سعادت مولانا سید فیضان حیدر جعفری نے حاصل کی۔
اس کے بعد مولانا شیخ زین العباد نجفی نے مدحتِ جناب سیدہ (س) سے حاضرین کے دلوں کو محظوظ کیا۔
اس کے بعد ایم ڈبلیو ایم شعبہ نجف اشرف کے صدر مولانا سید خاور عباس نقوی نے اپنی گذشتہ خدمات کو بیان کیا اور آئندہ اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی 8 رکنی نئی کابینہ کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں : الیکشن 2024ء میں مجلس وحدت مسلمین فعال کردار ادا کرے گی، علامہ جہانزیب جعفری
اس کے بعد سربراہ مجلس علماء امامیہ پاکستان اور سیکرٹری امورِ خارجہ ایم ڈبلیو ایم حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے نشست میں موجود افراد کو اپنے سنہری کلمات سے افادہ کروایا۔
جس میں مجلس وحدت مسلمین کی تاسیس سے لیکر اب تک کے چیدہ چیدہ اقدامات و خدمات کو بیان کیا اور نئی کابینہ سے اپنے مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی و ملی مفادات کیلئے کام کرنے اور اپنے فرائض انجام دینے کا حلف لیا۔
تقریب کے اختتام پر دسترخوانِ امام زمانہ (عج) بچھایا گیا اور آنے والے تمام مہمانوں کی مہمان نوازی کی گئی۔
کابینہ کے منتخب افراد کے اسماء مندرجہ ذیل ہے:
1۔ صدر: مولانا سید خاور عباس نقوی
2۔ نائب صدر: مولانا سید عون موسوی
3۔ جنرل سیکرٹری: مولانا امتیاز علی جعفری
4۔ ڈپٹی سیکرٹری: مولانا شیخ علی احمد نجفی
5۔ شعبہ روابط: مولانا غلام باقر نجفی
6۔ شعبہ تعلیم و تربیت: مولانا سید فیضان حیدر جعفری
7۔ شعبہ مراسم و عزاداری: مولانا سید دانش علی ترمذی
8۔ میڈیا سیل: مولانا سید محمد علی نقوی