پاکستانی شیعہ خبریں

سید افضل شاہ مجلس وحدت مسلمین ضلع رحیم یار خان کے صدر منتخب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان بھر میں مجلس وحدت مسلمین کی تنظیم نو کا عمل جاری ہے، جس کے تحت سید افضل شاہ مجلس وحدت مسلمین ضلع رحیم یار خان کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین رحیم یار خان کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اراکین ضلعی شوریٰ نے شرکت کی۔ اس دوران سید افضل شاہ کو اگلے تین سال کے لئے ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع رحیم یار خان منتخب کرلیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں مجلس وحدت مسلمین روز اول سے متاثرین سیلاب کی خدمت میں مصروف ہے

اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر علامہ سید اقتدر حسین نقوی، نائب صدر اصغر تقی اور سیکرٹری تنظیم سازی دلاور زیدی نے خصوصی شرکت کی۔ علامہ سید اقتدر حسین نقوی نے نومنتخب ضلعی صدر افضل شاہ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button