پاکستانی شیعہ خبریں

سید علی حسین نقوی متحدہ علماء محاذ کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین مقرر

شیعہ نیوز:متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری نے ممتاز مذہبی، سیاسی، سماجی و تاجر رہنما سید علی حسین نقوی کو متحدہ علماء محاذ پاکستان کا مرکزی سینئر وائس چیئرمین مقرر کردیا ہے۔ اس فیصلے کا اعلان انہوں نے محاذ کے مرکزی رہنما علامہ سید سجاد شبیر رضوی کے ہمراہ سید علی حسین نقوی سے ان کے آفس گلشن اقبال میں ملاقات کے موقع پر کیا اور کہا کہ سید علی حسین نقوی کو محاذ کا مرکزی سینئر وائس چیئرمین بنانے کا فیصلہ مجلس شوریٰ کے اراکین نے چند روز قبل کیا تھا۔

محاذ میں شامل مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ و قائدین نے سید علی حسین نقوی جیسے اعتدال پسند، صلح جو اور بین المکاتب ہم آہنگی کیلئے کوشاں شخصیت کی متحدہ علماء محاذ میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند اور محاذ کی کامیابی کا مظہر قرار دیا ہے۔ سید علی حسین نقوی نے محاذ میں شمولیت کے بعد میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ شدت پسند رجحانات کے خلاف ملت اور تمام مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے ہم مزید کوششیں کریں گے اور پوری قوت کے ساتھ سرزمین پاکستان کو اتحاد و امن کا گہوارہ بنائیں گے اور استحکام پاکستان میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button